Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ڈرامہ ’’ 22قدم ‘‘ کا ٹریلر جاری، وہاج علی اور حریم فاروق کا مرکزی کردار | زرائع نیوز

ڈرامہ ’’ 22قدم ‘‘ کا ٹریلر جاری، وہاج علی اور حریم فاروق کا مرکزی کردار

کراچی:ڈرامہ ’’ 22قدم ‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں وہاج علی اور حریم فاروق مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو پہلی بارسلوراسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

آنے والی اس سیریز کے ہدایتکار انجم شہزاد اور کہانی کار ذیشان الیاس ہیں جو اپنی غیر معمولی کہانیوں کی بناء پر پہچانے جاتے ہیں۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں ندا ممتاز، شاہ نواز زیدی نمایاں کرداروں میں شامل ہیں،22 قدم ایک ڈرامہ سے کہیں بڑھ کر ایسا شو ہے جو خواتین کو بااختیار ہونے کا بھرپور پیغام دیتا ہے کہ وہ زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کے خواب دیکھیں چاہے وہ کھیل کی دنیا ہو یا سائنس کے افق یہ ایک ایسی لڑکی کی پراثر کہانی ہے جو سماجی پابندیوں سے آزاد ہوکر اعتماد اور عزم کے ساتھ اپنے ہدف کوپانے کیلئے کوشش کرتی ہے۔

گرین انٹرٹینمنٹ کے COO عمران رضا نے کہا،”ٹی وی کیلئے انقلابی اور قابل یقین مواد کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا سبب ہو اور یہ اسی نوعیت کا پروجیکٹ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ناظرین اسے ضرور پسند کریں گے،مجھے یقین ہے کہ ہر خاتون میں اپنے خوابوں کے حصول کی کوشش کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ آئیے اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور تبدیلی کے لئے’’ 22‘‘ قدم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔

پروڈیوسر عمران رضا کاظمی نے کہا،” 22قدم محض ایک ڈرامہ نہیں، یہ ایک تحریک ہے،ہم چاہتے ہیں کچھ ایسا تخلیق کریں جو خواتین کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے اور ان کو دکھائے کہ وہ سب حاصل کرنے کی قوت رکھتی ہے۔