Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امجد اسلام امجد بڑا نام ! دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، انور مقصود غمزدہ | زرائع نیوز

امجد اسلام امجد بڑا نام ! دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا، انور مقصود غمزدہ

کراچی : سینئر و لیجنڈری شاعراورمصنف انور مقصود نے معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ و کالم نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر کہا ہے کہ جب ملک کے حالات ایسے ہوں تو سب سے پہلے پڑھے لکھے لوگ چلے جاتے ہیں۔ امجد اسلام امجد نے ملک کے حالات پر ہمیشہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر بات کی۔

انور مقصود نے کہا کہ امجد اسلام امجد میرے دوست بھی تھے اور ساتھی بھی، ہم نے ایک ساتھ کم و بیش 50 برس ٹی وی کیلئے لکھا۔ امجد اسلام امجد بہت ہنس مکھ اور نفیس آدمی تھے، انکا حس مزاح بہت اچھا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی انسان کے جانے کے بعد اسکی تعریف تو سب ہی کرتے ہیں لیکن امجد اس لائق تھے کہ انکی تعریف کی جائے۔ایسے لوگ جب چلے جاتے (انتقال کرجاتے) ہیں تو ان کا دکھ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ بڑے لوگ کبھی جاتے نہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،امجد بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔