Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا برانڈ متعارف کرا دیا | زرائع نیوز

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنا برانڈ متعارف کرا دیا

کراچی :اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اپنا نیا بزنس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، ماہرہ کے برانڈ کی پہلی کلیکشن رضیہ کو 12 فروری کو لانچ کیا جائے گا۔

ماہرہ خان کے برانڈ کی پہلی کلیکشن ان کی نانی سے متاثر ہوکر تخلیق کی گئی ہے۔ جس کی باقاعدہ طور پر نمائش 12 فروری سے ہوگی۔برانڈ کے لیبل کے لیے ماہرہ خان نے لکھا کہ وہ اپنی مرحوم نانی (رضیہ) ان کے بے حد قریب تھیں۔

ان کے بیڈ سے نرگس کے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو محسوس ہوتی، ایک جانب کتابوں کی بہتات جو کہ ان کی روح کی غذا تھی ۔ نانی کی چوڑیوں کی آواز انہیں بہت اچھی لگتی ۔ماہرہ خان جو کہ زیادہ تر سفید رنگ کی کُرتیاں بہت شوق سے زیب تن کرتیں ہیں۔

ماہرہ نے اپنے متعدد انٹرویوز میں بھی اپنے سفید کرتوں کے حوالے سے بتایا کہ انہیں ایسے ہی ڈھیلے ڈھالے کپڑے پسند ہیں۔ٹیزر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ماہرہ کی کلیکشن میں نمایاں طور پر سفید کرتے کے مختلف ڈیزائن موجود ہوں گے۔