“کہانی سنو”سے مشہور ہونے والے گلوکار کیفی خلیل کی “کہانی” ان کی زبانی !

کراچی : عالمی شہرت یافتہ گلوکار کیفی خلیل آج جس مقام پر ہیں وہاں کیسے پہنچے، انہوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں کتنی محنت کی اس حوالے سے اپنے انٹرویو میں کھل کر بات کی۔ یوٹیوب پر ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیفی خلیل نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں کی جانے والی جدوجہد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں موسیقی کا اس قدر شوق ہے کہ ان کا اوڑھنا بچھونا موسیقی ہی ہے، انہوں نے پہلا سیکنڈ ہینڈ گٹار اپنی کمائی سے 1500 روپے میں خریدا تھا۔

کیفی ماضی کے مشہور گٹاریسٹ عامر زکی سے گٹار سیکھنے کی جستجو میں لیاری سے زم زما ان کے اسکول جایا کرتے تھے کیونکہ وہاں موسیقی کا شوق رکھنے والوں کو مفت میں گٹار سِکھایا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا ’میڈ‘ اسکول کی گاڑی انہیں کھارا در تک پک کرنے کے لئے آتی تھی ، کرائے کے پیسے نہ ہونے کے باعث وہ لیاری سے کھارا در تک پیدل سفر کرتے تھے پھر وین انہیں اسکول تک پہنچاتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: