Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
لوگوں کے دہرے رویے : فیصل قریشی نےخود پر بیتی روداد سنا دی ! | زرائع نیوز

لوگوں کے دہرے رویے : فیصل قریشی نےخود پر بیتی روداد سنا دی !

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے پاکستانیوں کا گوروں سے موازنہ کیا ہے۔فیصل قریشی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اْنہیں اس ویڈیو میں انسان کی بنیادی اخلاقیات پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ایک صبح کو جب میں جم سے باہر نکل رہا تھا تو ایک پاکستانی میرے بھائی اندر آ رہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے دروازہ کھولا وہ اندر آئے اور دوسری طرف منہ کر کے آگے چل دیے۔اتفاق سے اگلی صبح بھی جب میں جم سے نکل رہا تھا تو ایک گورے صاحب آ رہے تھے میں رْکا اور دروازہ کھولا، ان گورے صاحب نے 3 مرتبہ میرا شکریہ ادا کیا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ہمیں آسمانوں پر اْڑنے کا بہت شوق ہے ، بس زمین پر چلنے کی تمیز نہیں ہے۔