Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نعمان اعجاز کا بیوی کی طرح ’’اسٹیبلشمنٹ ‘‘ سے بھی اچھے تعلقات کااعتراف | زرائع نیوز

نعمان اعجاز کا بیوی کی طرح ’’اسٹیبلشمنٹ ‘‘ سے بھی اچھے تعلقات کااعتراف

کراچی:سینئر اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ انٹرویو میں ’اسٹیبلشمنٹ‘ کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی رشتے کو بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیگم کو اسٹیبلشمنٹ مانتے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میزبان نے دریافت کیا کہ ’کیا شروع سے معاملات ایسے ہی تھے؟‘ اس سوال کے جواب میں سینئر اداکار نے بتایا کہ نہیں ابتداء میں کافی لڑائی جھگڑے ہوتے تھے، کئی کئی دن تک کوئی بات نہیں ہوتی تھی لیکن پھر اس بات کا احساس ہوا کہ وہ کتنی بڑی غلطی کر رہے ہیں۔

ان کامزید کہناتھاکہ غلطی کا احساس ہونے کے بعد اب ایسا نہیں ہے، اب اگر کبھی محسوس ہو کہ کسی بات پر جھگڑا ہو سکتا ہے تو ہم دونوں کی یہ ہی کوشش ہوتی ہے کہ موضوع تبدیل کر دیا جائے۔