کراچی : بجلی بریک ڈاون کے بعد کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا۔شہر قائد کو پانی پہنچانے والی 72 انچ قطر کی مین لائن بجلی کے اچانک بند ہونے کے باعث بیک پریشر سے پھٹ گئی۔
بجلی بریک ڈاون سے پورے شہر کو پمپنگ کا عمل رک گیا ہے،گزشتہ روز صبح 7 بج کر 34 منٹ پر ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون نے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا ہے بجلی کی بند ہونے کے باعث ناصرف کراچی کی صنعتیں متاثر ہیں بلکہ اسکول اسپتال، سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہوگیا تو دوسری جانب شہر میں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔
بجلی کے بریک ڈاون کے باعث کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر کی بلک لائن پھٹ گئی جبکہ شہر کو پانی سپلائی کرنے والے 73 پمپس 20 پمپس دھابیجی، 22 پمپس پپری، 11 پمپس گھارو، 13 پمپس این ای کے، 5 پمپس حب اور 2 پمپس اولڈ این ای کے بند ہوگئے جس کی وجہ سے سسٹم میں 196 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے،واٹر بورڈ حکام نے شہر پھٹنے والی مین لائن پر مرمتی کام شروع کردیا ہے۔
حکام کے مطابق مرمتی کام جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا واضح رہے شہر کو روزانہ کی بنیاد پر 550 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے واٹر بورڈ حکام کے مطابق شہر میں پانی کی فراہمی بجلی آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی۔
واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام پمپس بند ہیں شہر میں پانی کی سپلائی نارمل ہونے میں 72 گھنٹے لگے گے۔
