کراچی:لانڈھی شیرپاو کالونی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوگئی، پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت نسرین لطیف کے نام سے ہوئی، مقتولہ کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، شوہر نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت بتایا ہے تاہم ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے۔
خاتون کی جانب سے مزاحمت کے آثار بھی نہیں ملے، لگتا ہے خاتون کو قتل سے پہلے کوئی چیز کھلائی گئی۔ شبہ ہے خاتون کو شوہر یا سوتیلے بیٹے نے قتل کیا ہو، امکان ہے غیرت یا جائیداد کی خاطر قتل کیا گیا ہو۔
خاتون کی سونے کی انگوٹھی اور چین بھی موجود ہے، گھر میں بچے بھی موجود تھے، مقتولہ کی دوسری اور شوہر کی تیسری شادی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: