Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
معاشی مشکلات کے باوجود ملک بھر میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف | زرائع نیوز

معاشی مشکلات کے باوجود ملک بھر میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف

کراچی : معاشی مشکلات کے باوجود ملک بھر میں روزانہ 20 کروڑ روپے کی شراب نوشی کا انکشاف ہوا۔

اقلیتوں کے نام پر شراب نوشی کی اجازت ختم کرنے کےلیے بل ڈیڑھ سال سے زیرالتواء ہونے پر سینیٹرمشتاق احمد اجلاس میں پھٹ پڑے۔ سینیٹرمشتاق احمد کا کہنا تھا کہ شراب جرائم کی جڑ ہے، آئین میں جو اس کی اجازت دی گئی ہے, میں اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں، اقلیتیں بھی میرے ساتھ ہیں۔ کمیٹی نے بل میں ترمیم کا معاملہ آئندہ اجلاس تک مؤخر کردیا۔

سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ معاملے کو اگلے اجلاس تک مؤخر کیا ہے کیونکہ جب بھی کوئی آئینی ترمیم ہوتی ہے تو اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ سب کی مشاورت سے اس کو مسترد یا پاس کریں۔ خواتین ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پر بحث کے دوران وزیر مملکت قانون وانصاف شہادت اعوان نے کہا کہ کوٹے پر ججز کی تعیناتی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔