Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملکی حالات تشویشناک حد تک خراب ہیں :کامران ٹیسوری | زرائع نیوز

ملکی حالات تشویشناک حد تک خراب ہیں :کامران ٹیسوری

میری لینڈ: گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات کو بدلنے کے لیے ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں ان کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر کے ہی ہم ملک میں انتہا پسندی کے بڑھتے رحجان کو روک سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میری لینڈ کے معروف بزنس مین چودھری لیاقت مسعود وڑائچ کے عشائیہ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف چودھری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات تشویشناک حد تک خراب ہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔