Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
گیس کی قیمت میں‌ کتنا اضافہ ہواِ؟ ایس ایس جی سی نے بتا دیا |

گیس کی قیمت میں‌ کتنا اضافہ ہواِ؟ ایس ایس جی سی نے بتا دیا

سوئی ساؤدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس اور میٹر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا کی جانب سے 15 فروری 2023 کو قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ جس میں کمرشل، صنعتوں اور گھریلو صارفین کے لیے فی یونٹ کی نئی قیمت مختص کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے قیمت فکس کردی ہے جبکہ صارفین کو دو کیگٹریز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔

وہ صارفین جنہوں نے نوے کیوبک میٹر گیس گزشتہ موسم سرما میں نومبر 22 سے فروری 23 تک استعمال کی گئی انہیں پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کو نان پروٹیکٹڈ قرار دیا گیا ہے۔

Image

ایس ایس جی سی کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ کیلیے فی یونٹ کی قیمت میں 460 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی گیس کے مطابق دونوں کیٹگریز کے صارفین کے لیے میٹر کے کرایے کی قیمت 40 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق مرحلہ وار بلوں میں کیا جائے گا۔ پہلی قسط میں جنوری 2023 سے مارچ 2023 کے بقایا جات وصول کیے جائیں گے جبکہ فروری 2023 کی بقایا رقم وصول کی جائے گی جو مارچ سے مئی 2023 تک کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

سوئی گیس نے مزید وضاحت کی گئی ہے ایڈجسٹمنٹ اور اضافی یونٹ رقم پچھلے بیلنس میں لگ کر آئے گا۔