حافظ نعیم نے آج سے پھر پور احتجاج کا اعلان کر دیا

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن نے کہا ہے کہ نجات دہندہ صرف جماعت اسلامی ہے ، پیپلزپارٹی کو اپنا مینڈیٹ چرانے نہیں دینگے ، آج سے بھر پور احتجاج کیاجائے گا۔رات گئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہمیں ہرا کرپیپلزپارٹی کو جتوایا گیاپیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ساری کارروائیاں ڈالیں،ہم کراچی کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے،جماعت اسلامی قوم کے بچوں کو پڑھا رہی ہےشہریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ہم نے ہر مرحلے پر عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے،ہمیں پہلے ہی پتہ تھاکہ حلقہ بندیاں اور ووٹر لسٹیں بھی غلط ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے الیکشن لڑا۔

ان کاکہناتھاکہ اس کے با وجود جماعت اسلامی شہر کی بڑی جماعت بن کرسامنے آکراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بلدیاتی الیکشن میں شب خون مارا گیاجان بوجھ کر بلدیاتی الیکشن کیلئے ابہام پیدا کیاگیا ہمارے پاس بھی راستہ تھاکہ حلقہ بندیو ں کی جانب جاتے لیکن ہم نے عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا اور کامیابی ملی۔ا گر حلقہ بندیوں کے چکر میں پڑتے تو الیکشن مزید تاخیر کا شکار ہوجاتے،ان انتخابات میں کراچی کے لوگوں میں امید پیدا ہوئی ہے اور انہوں نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے آراوز نے نتائج تبدیل کئےجان بوجھ کر الیکشن کیلئے ابہام پیدا کیا گیا الیکشن کمشنر اعلان کردیں کیا وہ پیپلزپارٹی کے خلاف کچھ نہیں کرسکتےکیونکہ پیپلزپارٹی نے غیر جمہوری انداز اپنایا ۔