Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.5 فیصد کمی |

5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.5 فیصد کمی

کراچی : کمزور معیشت کے ساتھ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ،پانچ ماہ میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد تک کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

جولائی سے نومبرتک لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 3.58 فیصد تک کمی ہوئی۔ نومبر 2021 کی نسبت نومبر 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.49 فیصد کمی رہی۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر کی نسبت نومبر 2022 کے دوران صنعتی پیداوار میں 3.55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل، مشروبات، فارماسوٹیکلز، کیمیکلز اور فرٹیلائرز کی پیداوار میں کمی ہوئی، آٹوموبیل، انجینئرنگ پراڈکٹس اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی جبکہ فرنیچر، الیکٹرونکس، لیدر پراڈکٹس کی مصنوعات سازی میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔