Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا | زرائع نیوز

کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹا دیا گیا

کراچی: یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کی جانب سے معروف اداکارہ کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا مواد ہٹا دیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سےمتعلق اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ایف آئی اے حکام نےبتایا کبریٰ خان نے جن ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی وہاں سے مواد ہٹا دیا گیا۔ .

کبریٰ خان سے متعلق ایف اے آئی سائبر کرائم سرکل نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔

عدالت نے ایف آئی اے کے جواب پر درخواستگزار کے وکیل سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سماعت میں بتایا گیا کہ معروف اداکارہ کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا مواد ہٹا دیا گیا۔