Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان | زرائع نیوز

عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی آئرا خان اور منگیتر نپور شیکھرے کی شادی آئندہ برس 3 جنوری کو ہو گی۔

خیال رہے کہ چند ہفتوں قبل عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم جب بھی شادی کریں گے۔ 3 جنوری کو ہی کریں گے لیکن کس سال شادی ہو گی یہ معلوم نہیں۔

یاد رہے کہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی بیٹی آئرا خان نے گزشتہ سال 18 نومبر کو ممبئی میں اپنے بوائے فرینڈ نپور شیکھرے کے ساتھ منگنی کی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ سمیت دیگر قریبی دوست احباب نے شرکت کی تھی۔