Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جسٹس قاضی فائز کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر | زرائع نیوز

جسٹس قاضی فائز کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی درخواست پر 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے۔
صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کیا گیا تھا۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہماری حکومت کی غلطی تھی۔