Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم | زرائع نیوز

اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم

کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی کے تینوں زون کے ایس ایچ اوز کو اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ منسلک رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحریری احکامات کے علاوہ اس سلسلے میں وائرلیس کے ذریعے بھی تمام تھانہ جات کو یہ حکم نوٹ کرایا گیا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران باڈی وارن کیمرے یونیفارم کے ساتھ ہر صورت لگائے جائیں جس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس کے کنٹرول روم میں کی جائے گی۔
حکم کے مطابق باڈی کے ساتھ کیمرے نہ لگانے والے ایس ایچ او کو فوری طور پر معطل کردیا جائے گا۔ پولیس حکام نے اس سلسلے میں احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ڈی آئی جی ٹریفک کے ذریعے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے چالان بھی باڈی وارن کیمروں کے سامنے کرنے کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔