کراچی: شہر قائد میں مارت زمین بوس ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی 5 نمبر کے علاقے میں 80 گز کے پلاٹ پر2منزلہ بلڈنگ پر تیسری منزل تعمیر کی جارہی تھی۔
تعمیراتی کام کے دوران عمارت مزید بوجھ برداشت نہ کرسکی۔
عمارت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شاہ فیصل کالونی میں 80 گز کے پلاٹ پر دو منزلہ عمارت اس وقت زمین بوس ہوگئی جب تیسری منزل کی تعمیر کا کام جاری تھا ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دو منزلہ عمارت انتہائی بوسیدہ تھی اس کے باوجود مالک نے تیسری منزل تعمیر کرنا شروع کردی حادثہ اس دوران پیش آیا جب تیسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی پرانی بلڈنگ تیسری منزل کا اضافی بوجھ برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکو اہلکاروں نے پہنچ کر بھاری مشینری کے ذریعے عمارت کے ملبے سے جاں بحق 5 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد ملبے سے نکلا گیا جو زیرِ علاج ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کے وقت آٹھ سے نو افرادبلڈنگ میں موجود تھے جن میں چار مستری اور ریتی چڑھانے والے چار مزدور تھے پولیس کے مطابق زیر تعمیر بلڈنگ گرنے سےبچوں کی چیز فروخت کرنے والا شخص ملبے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں عبدالغفار، نصیر احمد اور محمد کاشف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد احمد، محمد عامر، محمد آصف اور محمد امبر شامل ہیں زمین بوس ہونے والی عمارت میں ریسکو آپریشن اندھیرا ہونے تک جاری رہا۔ آپریشن میں پولیس ،رینجرز ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، ریسکیو 1122 اور دیگر نجی اداروں کے رضاکاروں کا ریسکیو آپریشن میں شامل تھے جبکہ کے ایم سی، کے الیکٹرک اور سوئی گیس کا عملہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا عملہ جائے وقوعہ پر موجود رہا۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اورنگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرنے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی ،مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کمشنر کراچی سے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری بھائی، سی او سی ممبر مبشر بھائی ٹاؤن آرگنائزر عمران پرویز بھائی ٹاؤن کمیٹی ممبران، نے ہنگامی دورہ کیا امدادی کاموں کا م کا جائزہ لیا۔اس موقع پر یو سی آرگنائزر یو سی کے ذمہ دران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
