Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’’ بول نیوز ‘‘کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ قابل مذمت ہے،کے یو جے | زرائع نیوز

’’ بول نیوز ‘‘کے دفتر پر ایف آئی اے کا چھاپہ قابل مذمت ہے،کے یو جے

کراچی : کرا چی یونین آف جرنلسٹس نے بول نیوز کے دفتر میں ایف آئی اے اہلکاروں کے چھاپے اور اس دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میڈیا ہاوس پر وفاقی ادارے کے چھاپے کا فوری نوٹس لیں۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بول نیوز کے کو چیئرمین شعیب خان کی گرفتاری کے بعد بول نیوز کے ہیڈآفس پر ایف آئی اے کا چھاپہ ممکن ہے تفتیش کے سلسلے میں ہو لیکن اس موقع پر بول نیوز کے دفتر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت عمل ہے ۔

اطلاعات کے مطابق اہلکار زبردستی میڈیا ہاوس میں داخل ہوئے اور پھر تمام فلورز پر کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بلڈنگ سے باہر نکل جانے کا حکم دیدیا جو اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے اور اس سے بول نیوز کی نشریات بھی متاثر ہوئیں۔

بیان میں چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک میڈیا ہاوس پر پیش آنے والے اس واقعے کا کا فوری نوٹس لیں۔