سائبر کرائمز کی وجہ سے جرمنی کو 206 ارب یورو کا نقصان

سائبر کرائمز کی وجہ سے رواں سال جرمنی کو 206 ارب یورو ( 224 ارب ڈالر ) کا نقصان ہوا ہے۔
جرمن ڈیجیٹل ایسوسیا یشن ’ بٹ کوم‘ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے آلات اور ڈیٹا کی چوری اور اس سے ہونے والے صنعتی نقصان کی لاگت کا تخمینہ 206 ارب یورو لگایا گیا ہے۔
یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب جرمنی کو سائبر کرائمز کی وجہ سے 200 ارب یورو سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
بٹ کوم ڈیجیٹل ایسوسی ایشن کے مطابق نقصانات کا تخمینہ ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے سروے کے بعد لگایا گیا ہے۔
بٹ کوم کے صر رالف ونٹرگیرسٹ کا کہنا ہے کہ جرمن معیشت جرائمہ پیشہ اور دشمن ریاستوں کے لیے پرکشش ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منظم جرائم اور ریاستی پشت پناہی میں کام کرنےو الے عناصر کےد رمیان فرق کرنے والی لائن بہت مدھم پڑگئی ہے۔
بٹ کوم کی رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں کا سروے کیا گیا ان میں سے تین چوتھائی کمپنیوں کو پچھلے بارہ ماہ کے دوران ڈیجیٹل حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔