Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈاکٹر بیر بل کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار | زرائع نیوز

ڈاکٹر بیر بل کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین گرفتار

کراچی: اہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں پولیس نے مقتول ڈاکٹر کے ساتھ زخمی ہونے والی اسسٹنٹ قراۃ العین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراۃ العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا، زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے جبکہ پولیس نے زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
قراۃالعین کو پولیس حکام نے باقاعدہ حراست میں لینے کے بعد پہلے گارڈن تھانے منتقل کیا بعدازاں رات وومن تھانے صدر میں زیر حراست رکھا گیا۔
گارڈن پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا مقدمے کے متن میں قرۃ العین پر مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کو جمعرات کے روز لیاری ایکسپریس وے کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائرنگ میں ڈاکٹر کی اسسٹنٹ زخمی ہوئی تھی۔