ڈھاکا: بنگلادیش کی عدالت نے خاتون وزیراعظم وزیراعظم حسینہ واجد پر ہونے والے حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن کے 9 رہنماؤں کو سزائے موت اور 25 کو عمر قید سنادی۔
ایکسپریس نیوز نے غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے بتایا کہ ہے کہ حسینہ واجد پر 1992 میں ٹرین حملہ کیا گیا جس میں وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گئیں تھیں،بعد ازاں اعلیٰ سطح پر واقع کی تحقیقات کی گئیں۔
بنگلادیش کی عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اپوزیشن جماعت کے 9 رہنماؤں سمیت 25 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی، ٹرین حملے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
دوسری جانب سابقہ وزیراعظم اور اس وقت کی اپوزیشن کی رہنما خالدہ ضیا نے عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا۔ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر اب تک تقریباً 19 بار حملے ہوچکے ہیں تاہم تمام حملوں میں وہ جان بچانے میں کامیاب رہیں۔
اس سے قبل بنگلادیش کی حکومت جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی کی سزا بھی سناچکی ہے۔
