اچھی کارکردگی دکھانے پر ضلع شرقی کے بلدیاتی فرض شناس افسر کی چھٹی

اچھی کارکردگی دکھانے پر ضلع شرقی کے بلدیاتی فرض شناس افسر کی چھٹی

بہترین کارکردگی میئونسپل کمشنربلدیہ شرقی شعیب احمدملک کاجرم بن گئی، ذاتی مفادات واناکوترجیج دیتےہوئے سندھ لوکل بورڈ نےبرطرفی کاحکمنامہ جاری کردیا، سندھ حکومت بدترین کارکردگی پرنوازتی ہےاور بہترین کارکردگی پرفارغ کرتی ہے، 22 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کوئی دورہ ہی نہیں ہوا تھامشیر مرتضی وہاب نے 22 جولائی کو ضلع شرقی اور وسطی کا دورہ کیا تھا۔

مون سون سیزن کوجواز بناکراستقبال سمیت فرشی سلام کےلیئےحاضرنہ ہونے پرآفیسرمینجمنٹ گروپ کےحامل میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب ملک کو ہٹانے کوفیصلہ ذاتی انا کی تسکین کی جانب اشارہ کررہاہے

کراچی : رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی مون سون سیزن کوجواز بناکراستقبال سمیت فرشی سلام کےلیئےحاضرنہ ہونے پرآفیسر مینجمنٹ گروپ کےحامل میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب ملک کوہٹانے کو فیصلہ ذاتی انا کی تسکین کی جانب اشارہ کررہاہے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی شعیب احمدملک کو جب عہدے ہٹایاگیا اس سلسلے میں جاری حکم نامے کےمطابق 22 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ کے دورے کے دوران مون سون سیزن میں ان کی عدم موجودگی کو جواز بنا کر انہیں ہٹایا گیا ہے جبکہ آٹھ دن پہلے برسات گزر چکی ہے اور اس برسات کے دوران میونسپل کمشنر شعیب ملک اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے کام سر انجام دلوا رہے تھے جبکہ 22 جولائی کو عیدالضحیٰ کا دوسرا دن تھا اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ آلائش اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام سر انجام دے رہا تھا۔

اس لحاظ سے میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کو پوسٹ سے ہٹانا معنی خیز ہے یا جلد بازی میں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے حکمنامہ جاری کرنے میں کوئی غفلت ہوئی ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کوئی دورہ ہی نہیں ہوا ہے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے 22 جولائی کو ضلع شرقی اور وسطی کا دورہ کیا تھا بلدیہ شرقی کے افسران کا کہنا ہے کہ میونسپل کمشنر شعیب ملک کی آمد کے بعد سے بلدیہ شرقی کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ہے گزشتہ برسات کے بعد ضلع شرقی میں صورتحال بہت بہتر رہی ہے جبکہ حالیہ عیدالضحی میں بھی ان کی بدولت کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی البتہ ان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کیا جانا درست نہیں تھا لیکن مجموعی طور پر ان کی کارکردگی انتہائی بہترین ہے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ انہیں دوبارہ بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر تعینات کرے اورشعیب احمد ملک سے گزارش ہے کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی کو یقینی بنائیں کیونکہ جو کنٹریکٹ ملازمین فارغ کئے گئے ہیں ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں: