Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہتھنیوں کا معائنہ کرنے کے لئے عالمی ماہرین کراچی چڑیا گھر پہنچنے والے ہیں ! | زرائع نیوز

ہتھنیوں کا معائنہ کرنے کے لئے عالمی ماہرین کراچی چڑیا گھر پہنچنے والے ہیں !

کراچی: کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی کی بگڑی صحت کے معاملے پربین الاقوامی تنظیم فارپازکی ٹیم اگلے ہفتے کراچی پہنچے گی،جانوروں کی دیکھ بھال کی تنظیم فارپاز کی ویٹرنری ڈاکٹرکیٹی ویلچ نے کہا ہے کہ کراچی آنیکا مقصد چڑیا گھرمیں موجود ہتھنی نورجہاں کی بگڑتی حالت ہے۔
کراچی چڑیا گھرکی دونوں ہتھنیوں کا معائنہ کیا جائیگا پھردیکھیں گے کہ کیا اقدامات کرنے ہیں۔
دوسری جانب چڑیا گھرکے ذرائع نے بتایا کہ ہتھنی نورجہاں انفیکشن کا شکارہے،گزشتہ ماہ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ نورجہاں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
ہتھنی کے جوڑوں میں تکلیف پردی جانے والی ادویات نے اس کی حالت مزید خراب کردی۔