Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے ؟ عمران نے بتا دیا |

گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے ؟ عمران نے بتا دیا

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا پنجاب، اسلام آباد پولیس ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغوا کیا گیا، انہیں کہاں رکھا گیا پتا نہیں چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز، عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا, اسلام آباد، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغواء میں ملوث ہیں، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کی تصاویر انسانی حقوق کے اداروں کو بھیج رہا ہوں, اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، حسان نیازی کو بھی ضمانت ملتے ہی اٹھا لیا گیا، قید میں رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ ڈالا گیا ہے