Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ڈاکو راک قائم ،پھر بوری بند لاشیں ملناشروع ہوگئیں، حلیم عادل | زرائع نیوز

کراچی میں ڈاکو راک قائم ،پھر بوری بند لاشیں ملناشروع ہوگئیں، حلیم عادل

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نےکہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ شہری غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں پولیس ناکام ہوچکی، ڈاکو آزاد گھوم رہے ہیں سال 2023 کے پہلے مہینے میں 14 شہری مزاحمت پر قتل ہوچکے،55 سے زائد افراد کو زخمی کیا گیا ہے ایک بار پھر بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ بھی ہیں کوئی جواب دے سکتے ہیں کہ کراچی کے معصوم شہریوں کی جانوں کا تحفُظ کون کریگا سندھ پولیس کیا کر رہی ہے پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔

انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے شہریوں کا باہر نکلا بھی محال ہوگیا ہے ڈاکو سرے عام لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پولیس سیاسی پروٹول میں لگئی ہوئی ہے۔