کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیر چریا، عبدالرحمان بھولا اور دیگر کی سزائوں کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ۔
بدھ کو سماعت کے موقع پر رؤف صدیقی، عمر حسن، اقبال عدیل، ڈاکٹر عبدالستار کی جانب سے وکالت نامے داخلے کیے حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دو سال بعد اپیل آئی ہے، نقول فراہم کی جائے اپیل سات روز کے بجائے دو سال بعد دی گئی عدالت نے کیس کی سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔
ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج عبدالرحمن عرف بھولا، زبیر چریا، شاہ رخ اور دیگر اپیل کنندگان میں شامل ایم کیوایم رہنما روف صدیقی کو بری کردیا گیا تھا۔
سرکار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنمائ روف صدیقی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے جس پر روف صدیقی کے وکیل نے عدالت میں نقطہ اٹھایا کہ دو سال بعد اپیل آئی ہے، نقول فراہم کی جائے اپیل سات روز کے بجائے دو سال بعد دی گئی انسداددہشت گردی عدالت نے زبیر چریا کو 264 بار سزا موت کا حکم سنایا تھا عدالت ان فیکٹری کے چار ملازمین کو آگ لگانے میں سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی فیکٹری ملازمین میں شاہ رخ، فضل احمد، ارشد محمود اور علی محمد شامل ہیں۔
اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھتہ مانگنے کا الزام بے بنیاد ہے ٹرائل کورٹ نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیا سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے روکا جائےبلدیہ میں علی انٹرپرائز فیکٹری کو کیمیکل چھڑک کا آگ لگادی گئی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق واقع میں 264 خواتین اور فیکٹری کے ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے
