Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹویٹر کے ہزاروں بلیو ٹکس ختم، عمران خان بھی متاثر | زرائع نیوز

ٹویٹر کے ہزاروں بلیو ٹکس ختم، عمران خان بھی متاثر

سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے ہزاروں تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے بلیو ٹکس اچانک ہٹا دیے۔

ٹویٹر کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ شخصیات سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس سے بھی تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا نشان یعنی بلیو ٹک ختم کیا گیا ہے۔

پاکستان میں عمران خان، مریم نواز سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے بلیو ٹکس ختم ہوگئے جبکہ معروف صحافیوں کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی انفرادیت کو ختم کردیا گیا ہے۔

عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسسز کا بھی بلیو ٹک ختم کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹویٹر نے سلمان خان، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کے اکاؤنٹس سے بھی بلیو ٹک ہٹا دیا ہے۔

ٹویٹر کے مطابق صرف اُن اکاؤنٹس کے بلیو ٹکس باقی ہیں جو ماہانہ گیارہ ڈالر کی رقم کمپنی کو ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کئی ماہ قبل رقم ادائیگی کے عوض بلیو ٹک دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ ایسے اکاؤنٹس کو خاص سہولیات بھی حاصل ہوں گی۔

ان سہولیات میں ٹویٹ ایڈیٹ کرنا، طویل ٹویٹ اور اس کے میٹر کو بولڈ کرنا وغیرہ بھی شامل ہے۔