چارلس سوئم کی تاج پوشی میں پاک فوج کی شرکت

لندن :برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم کی تقریب تاج پوشی کی پریڈ میں شرکت کے لیے پاک فوج کا دستہ لندن پہنچ گیا۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کی 10رکنی ٹیم برٹش آرمی ٹریننگ سینٹر پربرائٹ پہنچی ہے اور 6مئی کو چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں ہونے والی پریڈ کی ریہرسل شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے متعدد فوجی یونٹس اور تنظیمیں 6مئی کو ہونے والی اس پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم گزشتہ سال انتقال کر گئی تھیں، جن کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ چارلس تخت نشین ہوئے ہیں اور کل انہیں تاج پہنایا جائے گا۔

ان کی تقریب تاج پوشی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی بطور مہمان شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: