Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں 12 فیصد کمی | زرائع نیوز

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں 12 فیصد کمی

اسلام آباد: پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں11.93 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ چین کو شپمنٹ میں تنزلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کیلئے برآمدات کم ہو کر ایک ارب 89 کروڑ ڈالر رہ گئیں جو مالی سال 2023 میں جولائی دسمبر کے دوران پاکستان کی کْل برآمدات 14 ارب 25 کروڑ ڈالر کا 13.31 فیصد بنتا ہے۔پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے تاہم پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی، پاکستان خطے کے ممالک کی کْل برآمدات کا 55.77 فیصدچین کو بھیجتا جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔

پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات پچھلے چند سالوں کے دوران 4.60 فیصد اضافے کے بعد25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہو گئیں، اس میں زمینی راستے کے ذریعے ہونے والی برآمدات شامل نہیں ہیں۔ بھارت کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمدات 75 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 5 لاکھ ڈالر تھیں۔

بنگلہ دیش کو برآمدات 5.35 فیصد بڑھ کر 42 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس 39 کروڑ 94 لاکھ ڈالر تھیں تاہم سری لنکا کیلئے درآمدات 8 فیصد کمی کے بعد 16کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 17 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھیں۔

نیپال کیلئے برآمدات 61.78 فیصد کم ہو کر 15 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی سطح پر آ گئیں جو مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں 40 لاکھ ڈالر تھیں جبکہ مالدیپ کیلئے برآمدات میں 28.16 فیصد اضافہ ہونے کے بعد 40 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں، بھوٹان کیلئے برآمدات محض 48 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئیں جس میں گزشتہ سال کی نسبت 166 فیصد اضافہ ہے۔