Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ماہ نور بلوچ اسکرین پر کیوں نظر نہیں آ رہیں ؟ وجہ بتا دی | زرائع نیوز

ماہ نور بلوچ اسکرین پر کیوں نظر نہیں آ رہیں ؟ وجہ بتا دی

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔

خوب رو سینئر اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ڈراموں اور فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر تبصرہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انڈسٹری کو اب بھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں اچھی اور معیاری کہانی کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک ہی قسم کی کہانیاں پیش کی جارہی ہیں جو ایک خاص عمر کے ہیرو اور ہیروئن کے گرد ہی گھومتی ہیں، مختلف عمر کے افراد کی کہانیاں پیش نہیں کی جاتیں جب کہ غیر ملکی میڈیا میں ایسا نہیں ہے۔ وہاں مختلف موضوعات اور مختلف عمر کے لوگوں کی کہانیاں بتاتے ہیں۔

ماہ نور بلوچ کئی سالوں سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے پی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ”ماروی“ کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا۔