کراچی .تمہارے حسن کے نام کی پہلی آفیشیل جھلکیاں ریلیز کردی گئیں۔ یہ سیریز ایک محبت کے سفر کی کہانی ہے جو سماجی فرسودہ خیالات، جیسے اٹل بندھن کے ثبوت کیلئے انسان کے بیک گراؤنڈاور ذات پات کے خلاف لڑائی پر مبنی ہے۔ پروگرام میں صبا قمراور عمران عباس مرکزی کردار کے علاوہ کاسٹ میں اسد صدیقی اور سدرہ نیازی بھی شامل ہیں۔
شوکی دلچسپ کہانی محبت، پرانی یادوں اور اداسی پر مبنی ہے؛ جب کہ پس منظر اور ذات پات کی تفریق سے آج کل معاشرے اور اس کی تشکیل پر پڑنے والے اثرات کو مہارت کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ کہانی میں واضح کیا گیا ہے کہ محبت وقت اور جگہ سے ماوراء ہوتی ہے، تمام چیلنجز اور رکاوٹوں سے لڑجاتی ہے اور محبت کرنے والوں میں ایک دوسرے کی عزت واحترام اور وفاداری کے اٹوٹ بندھن کو ثابت کرنے میں بھرپور کوشش کرتی ہے۔
مصباح شفیق نے اس سلسلے میں کہا،”تمہارے حسن کے نام میں رومانس کو ایک مختلف انداز سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ جذبات، شاعری اور پرانی یادوں کے عناصر کے ساتھ ساتھ ایک پرکشش انداز رکھتا ہے اور ہم نے پروڈکشن کے ذریعے اپنے ناظرین کیلئے ان احساسات کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔میں خلوص دل سے اپنے ڈرامہ نگاروں اور فنکاروں کا اپنی کہانیوں اور اداکاری کے ساتھ ہم پر بھروسہ کرنے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے ہمیں کچھ نیا پروڈیوس کرنے اور ناظرین کی دلچسپی قائم رکھنے کیلئے موقع فراہم کیا۔ مجھے امید ہے کہ جو بھی اس کہانی کو دیکھے گا، وہ اس کو ضرور پسند کرے گا۔”