Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی میں ہونے والی سیاسی زیادتیوں پر بھی بولناچاہیے,اعزاز سید | زرائع نیوز

کراچی میں ہونے والی سیاسی زیادتیوں پر بھی بولناچاہیے,اعزاز سید

نامور صحافی اعزاز سید نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملک بھر میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

کراچی آئی بی اے سٹی میں ‘کراچی میں سیاسی استحصال’ کا معاملہ زیادہ نہ اٹھانے کے سوال کے جواب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے کہا کہ ہم اپنے یوٹیوب شو پر ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔

اعزاز سید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کراچی کی سیاست بہت اہم ہے مگر ہمارا جو یوٹیوب پر شو ٹاک شاک ہے وہ رپورٹ کی بنیاد پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اپنے شو میں الطاف حسین کی کراچی کی سیاست سے جبری بے دخلی پر بھی بات کی اس کے علاوہ ہم نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر بھی بات کی ہے’۔

اعزاز سید نے کہا کہ ‘الطاف حسین کی زباں بندی سب سے پہلے کی گئی جو غلط تھا، البتہ اس موضوع پر زیادہ بات اس لیے نہیں ہوسکی کہ ہم اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور وہاں سے ملنے والی خبروں پر بات کرتے ہیں’۔

واضح رہے کہ 9 سال قبل لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بانی ایم کیو ایم کی تحریر اور تقریر نشر اور شائع کرنے پر پابندی لگا دی تھی ۔