Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے، عمران خان | زرائع نیوز

جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے، وہاں ہمارے وکلاء پر ڈنڈے برسائے گئے۔
ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ذہنی طور پر تیار تھا کہ مجھے جیل میں ڈال دیا جائے گا، جس شخص نے مجھے گولیاں ماریں وہ وڈیو کال پر آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹول پلازا سے جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچنے میں ساڑھے 4 گھنٹے لگے، پیشی کے لیے جارہا تھا، عام لوگ پتا نہیں کہاں سے آئے اور ساتھ چلنا شروع ہوگئے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر پولیس اوپر سے پتھراؤ اورشیلنگ کر رہی تھی، یہ معجزہ بھی دیکھا کہ ہوا کی سمت اُس طرف ہوگئی جہاں سے شیلنگ ہو رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص قانون کی بالادستی کےلیے اسلام آباد آتا ہے اور یہ ہوتا ہے، ایک آدمی کےلیے اتنی پولیس اور ایف سی تو میں نے دیکھی ہی نہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو ملک میں حالات ہو رہے ہیں، پوری زندگی ایسے حالات نہیں دیکھے، جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد موجود تھے، وہاں ہمارے وکلاء پر ڈنڈے برسائے گئے۔