Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عوامی امنگوں کے مطابق کام کرنے والی پاکستانی حکومت کے حامی ہیں، امریکی بیان | زرائع نیوز

عوامی امنگوں کے مطابق کام کرنے والی پاکستانی حکومت کے حامی ہیں، امریکی بیان

واشنگٹن :امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، یہ کمیشن صدر، سیکرٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے، کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کیلئے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، سفارشات کسی حد تک محکمہ خارجہ کی مخصوص تشویش والے ملک کی فہرست سے مطابقت رکھتی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ حکومتیں یا دیگرادارے جن کے پاس رپورٹ سے متعلق سوالات ہیں ، انہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے، ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جوعوام کی مرضی کی عکاس ہو۔ ہم یقینی طور پر وہاں کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔