Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی | زرائع نیوز

کراچی کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی

کراچی: مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کے بعد رفتہ رفتہ کراچی کی آبادی میں اضافہ ریکارڈ ہورہا ہے اور کراچی کی آبادی 1 کروڑ 79 لاکھ 65 ہزار سے زائد شمار کی جاچکی ہے۔

ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کا کہنا ہے کہ ڈیجٹیل مردم شماری کے منگل کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اندرون سندھ کی آبادی کراچی کی آبادی سے دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی مجموعی آبادی ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہوگی، کراچی کے علاوہ باقی ماندہ سندھ کی آبادی 3 کروڑ 71 لاکھ سے زائد ہوئی ہے۔

حیدرآباد ڈویژن میں 1 کروڑ 19لاکھ 78 ہزار 208 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 80 لاکھ، سکھر ڈویژن کی 62 لاکھ، بینظیر آباد (نوابشاہ ) ڈویژن کی 60 لاکھ جبکہ میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 49 لاکھ ہے۔