شوبز چھوڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ نے عالم دین کو جیون ساتھی بنا لیا

ثنا خان نے عالم دین اور مفتی سے شادی کرلی

ممبئی: بھارت کے مقبول ٹی وی شو سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ثنا خان نے عالم دین (مفتی) سے شادی کرلی۔
گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔
سابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پرانی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں تھیں اور انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ مزید جانکاری حاصل کررہی ہیں۔
ایک روز قبل ثنا خان نے عالم دین اور مفتی انس کے ساتھ نکاح اور پھر شادی کرلی۔


مفتی انس خوبرو اور باریش نوجوان ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کی تصاویر وائرل ہوئیں۔ کثیر تعداد میں مداحوں نے ثنا خان کو مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ نے تنقید کی اور چند نے مزاق بھی بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: