پارکنگ فری، ٹھیکوں پر پابندی، تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کے ایم سی کی پاکنگ فیس فوری ختم کرنے کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدہ سنبھالتے ہی کے ایم سی کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کی صدارت مختلف محکموں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کے ایم سی 9 دسمبر سے پارکنگ و صول نہیں کرے گی، پارکنگ اسٹاف کو ہٹایا جائے اور آکشن ہونے تک شہریوں کے لیے پارکنگ مفت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا چڑیا گھر، سفاری پارک اور دیگر پارکوں میں ٹھیکے کے ایم سی کے ملازمین چلارہےہیں، وہ کے ایم سی ملازمین کے تمام ٹھیکے بند کر دیے جائیں، کے ایم سی افسران اور عملہ پارکنگ یا کوئی دوسرا ٹھیکہ نہیں چلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں بہتر، پیدل چلنے والوں کیلئے راستے،کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے ترجیحات طے کرلیں اور بتایا کہ ایک ہفتے میں کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے گی، پہلے مرحلے میں 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے اور سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ پر پودے لگائے جائیں، تمام پیڈسڑین برج فوری درست کیے جائیں اور کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریونیو کے محکمے اپنے ٹارگٹ ہر صورت میں پورا کریں، لینڈ ڈیپارٹمنٹ جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرایزڈ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: