کے یو جے کے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری، گھر بیٹھے نام کی تصدیق کا طریقہ جانیے

کے یو جے کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ممبران کی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی گئی ہے۔

ممبران کی گھر بیٹھے تصدیق کیلیے فہرست کو ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

حتمی ووٹر لسٹ کے یو جے کی ویب سائٹ کے علاوہ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کردی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق سالانہ انتخابات جنوری 2023 کے آخری ہفتے جبکہ سالانہ اجلاس عام 7 جنوری کو ہوگا۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جاری حتمی ووٹر لسٹ پر جنوری 2023 کے آخری ہفتے میں کے یو جے کے سالانہ انتخابات ہوں گے جبکہ اس سے قبل 7 جنوری 2023 کو کے یو جے کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس عام ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن اور اجلاس کا فیصلہ کے یو جے کی مجلس عاملہ کے حالیہ اجلاس میں کیا گیا۔

جنرل سیکریٹری کے دستخطوں سے جاری حتمی ووٹر لسٹ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پی ایف یو جے کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

کے یو جے کی ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے۔

 

https://kuj.net.pk/final-voter-list-2022-23/