صلاحیت اور محنت کا ثمر، علمہ جعفری نے کامیابی کا سفر شروع کردیا

کراچی، ابھرتی ہوئی باصلاحیت اداکارہ

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی خوبرو اور نوجوان ماڈل ڈرامہ انڈسٹری کے افق پر درخشندہ ستارے کی صورت نمودار ہورہی ہیں۔

پاکستان میں کچھ برسوں کے دوران پھلنے پھولنے والی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے ایسے باکمال اور باصلاحیت چہرے متعارف کرائے ہیں جنھوں نے نہ صرف ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ یہ چہرے ماڈلنگ کی دنیا اور اشتہارات کے شعبے میں بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

علمہ جعفری ان ہی میں سے ایک جو ابھرتی ہوئی اداکارہ اور فیشن اور اسٹائل کی دنیا میں پہچان بنارہی ہیں۔علمہ جعفری مقبول ترین ڈرامہ ستم میں نوال سعید کی دوست زارا کے روپ میں اسکرین پر نظر آئیں اور تانا بانا میں مرکزی کردار علیزہ شاہ کے ساتھ اہم رول ادا کرکے مقبولیت حاصل کی۔

جب کہ ان دنوں ان کا ڈرامہ پری زاد ناظرین میں بے حد مقبول ہورہا ہے جس میں وہ جانو کی جانو یعنی ماہی کا رول ادا کررہی ہیں۔

علمہ جعفری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب انھیں کئی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں ماڈلنگ کی آفر ہوچکی ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔علمہ جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ بھی ناظرین کو مایوس نہیں کریں گی اور جلد کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews

اپنا تبصرہ بھیجیں: