کراچی : احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس سے متعلق ملزم کے وکیل نے ہائیکورٹ کا فیصلہ جمع کرادیا۔
کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان کا بیان بھی ریکارڈ نہیں ہوسکا۔ ملزم صفدر حسین کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کے آرڈر کی نقول احتساب عدالت میں جمع کرادی۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ریفرنس کی سماعت آگے بڑھے گی۔
عدالت نے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔ وکلا نے موقف دیا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس نہیں بنتا ہے۔
