Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا اعلان |

سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ پارٹی نے آزاد حیثیت سے سندھ کی جنرل نشست پر کھڑے ہونے والے آزاد امیدوار فیصل واوڈٓ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم فیصل واوڈا کو چوری چھپے سپورٹ نہیں کررہے، سب کے سامنے ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے، اسی لیے ان کے تجویز اور تائید کنندہ بھی ایم کیو ایم سے ہیں اور اس حوالے سے پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپنے امیدوار کو کیسے کامیاب کرانا ہے پارٹی نے اس پر بھی کوئی حکمت عملی بنائی ہوئی ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی۔ صدارتی انتخابات میں بھی تو ہم نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر ہیں مگر جہاں ملک کی خدمت کی بات ہوگی ہم سب کا ساتھ دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نظم و ضبط والی جماعت ہے، ہمارے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے، یہ مینڈیٹ 2013 میں ہمارے پاس تھا مگر 2018 میں چھین لیا گیا تھا جو ہمیں واپس مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل واوڈا سندھ کی جنرل نشست پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کے الیکشن لڑ رہے ہیں، ممکنہ طور پر وہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے اور اُن کی اس صورت میں کامیابی بھی نظر آرہی ہے۔

فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی اور عادل عسکری ہیں۔