Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم کا میگا سینٹرزکی کمی پر اظہار تشویش | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کا میگا سینٹرزکی کمی پر اظہار تشویش

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اراکین سندھ اسمبلی نے پارلیمانی لیڈر سندھ راناانصار کی سربراہی میں ڈی جی نادرا سندھ سے ملاقات کی ۔ وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی، اراکین اسمبلی صداقت حسین،سید ہاشم رضا،سنجے پروانی موجود تھے۔

اس موقع پر وفد نے ڈی جی نادرا سے میگا سینٹرزکی کمی سے عوام کو درپیش شدید پریشانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگا سینٹر کی کمی سے اہل کراچی شدید پریشانی اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے پر مجبور ہیں۔

نادراحکام ہنگامی بنیادوں پرکراچی،حیدرآباد،میرپورخاص سمیت دیگر تمام شہروں کےعوام کی سہولیات کو مدنظررکھتے ہوئے موبائل وین کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام آفس کا دورانیہ فی الفور بڑھایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل کیا جا سکے۔