Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آئی ایس او کا طلبہ یونینز پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ | زرائع نیوز

آئی ایس او کا طلبہ یونینز پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے کہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے، پاکستان میں طلبہ یونین پہ عائد پابندی کے باعث ہی جمہوری عمل جمود کا شکار ہوا۔طلبہ یونین پہ عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔یونین سازی کا عمل طلبہ میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تنقیدی فکری سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے المصطفیٰ ہاوس میں سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 39 برس سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں، طلبہ یونین پہ پابندی کے باعث تعلیمی اداروں کے فیصلہ ساز فورمز میں طلبہ کی نمائندگی نہ ہونے کے سبب طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا زمہ دار بھی طلباء یونین پر لگائے گئی عمل کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی نام لیوا سیاسی جماعتیں آمرانہ طرز عمل چھوڑیں اور طلبہ یونین کو فوری بحال کریں طلبا ہر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں،

محمد عابدی نے کہا کہ طلباء یونین پر لگائی گئی پابندی کے باعث طلبا عملی سیاست اور خود سازی سے محروم ہوگئے اور ناتجربہ کار افراد آگے آگئے۔

انہوں نے مزید کہا کے آئی ایس او پاکستان نے گزشتہ 39 برس سے اس غیر آئینی و غیر قانونی عمل کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس کے خلاف آج تک ہر فورم پر صدائے احتجاج بھی کی ہیں اور اس کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔