کراچی :سابق صدر آصف زرداری لاہور میں 7روز قیام کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے۔
وہ لاڑکانہ گڑھی خدابخش میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بے نظیربھٹو کی برسی کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
کراچی میں قیام کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری نوڈیرولاڑکانہ روانہ ہونگے۔
