میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا

لاہور :شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹانگ میں پیش آنے والے مسائل کے باعث سختی سے مکمل آرام کا مشورہ دیاہے ۔

زرائع کے مطابق اگر عمران خان نے آرام نہ کیا تو ٹانگ میں سوجن بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

سوجن بڑھنے سے انفیکشن ہو سکتا ہے اور انفیکشن کی صورت میں دوبارہ آپریشن کرنا ہو گا ۔
عمران خان اپنی نقل و حرکت کیلئے وہیل چیئر کا استعمال کریں ، ہمجوم والی جگہ پر جانے سے بھی گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: