Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بے نامی جائیدادیں، آئی ایس آئی اور آئی بی اہلکاروں کو سراغ لگانے کا ٹاسک | زرائع نیوز

بے نامی جائیدادیں، آئی ایس آئی اور آئی بی اہلکاروں کو سراغ لگانے کا ٹاسک

وزیراعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لیے 6 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں آئی بی، آئی ایس آئی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

چھ رکنی اطلاعاتی کمیٹی جے آئی ٹی طرز پر کام کرتے ہوئے بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگائے گی، کمیٹی بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے تحت عمل میں لائی گئی جس میں  آئی بی، آئی ایس آئی، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

تمام افسران اپنے دفاتر میں بیٹھ کام کریں گے جبکہ نیشنل کی معاونت کے لیے جاوید امجد کو کمیٹی کی سربراہی سونپتی گئی۔ تمام افسران معلومات جمع کر کے متعلقہ حکام کو فراہم کریں گے جس کے بعد مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔