کراچی: ایم کیو ایم تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم اختر کو مشورہ دیا کہ وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔
ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کنونیئر کی جانب سے دائر ہتھک عزت کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر میں ہنگامی حالات ہیں، اگر میئر کے دورے کے بعد ایک کرین لگتی ہے تو ایسی میئرشپ کو جوتے کی نوک پر رکھنا چاہیے۔