کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج، دسمبر کے 26 دنوں میں ہزاروں، موبائل، گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج، صرف دسمبر کے 26 روز میں ہزاروں، گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور موبائل سے محروم

دسمبر کا سورج ڈوبتے ڈوبتے بھی کئی لوگوں کو لاکھوں کی املاک سے محروم ہوگئے۔

ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے مطابق شہر قائد میں گُذشتہ 26 دنوں نے اندر
16 گاڑیاں چھین لی گئی جبکہ اِسی 26 دنوں کے دُوران شہر کے مختلف علاقوں سے 116 گاڑیاں چوری کر لی گئی۔ اسی طرح موٹرسائیکلوں سے محروم ہونے والے اعداد و شمار جمع کئے جائیں تو اسحلہ کے زور سے 210 موٹرسائیکلیں چھین لی گئی اور ان ہی 26 دنوں کے درمیان 2490 موٹرسائکلیں مختلف علاقوں سے چوری کر لی گئی۔ اگر موبائل فون چھینے یا چوری کی تعداد کا جائزہ لیا جائے تو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع سے 1650 کی تعداد میں شہری اپنے قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگئے۔

اگر گذشتہ اور بالا اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کسی رہی اور نئے سال کا سورج کیا نوید لے کر آئے گا۔