Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ کا عسکری پارک کے ایم سی کو دینے اور جھولے فوج کو واپس کرنے کا حکم | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کا عسکری پارک کے ایم سی کو دینے اور جھولے فوج کو واپس کرنے کا حکم

عسکری پارک کے ایم سی کو دینے اور جھولے فوج کو دینے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے جاری کرنے کا فیصلہ کردیا۔

سپریم کورٹبکراچی رجسٹری میں عسکری پارک سے متعلق دائر درخواات ہر جسٹس قاضی امین نے سخت ریمارکس دیے۔

‏سپریم کورٹ کا 17 ایکڑ پر محیط عسکری پارک واپس کے ایم سی کو دینے کا حکم اور کے ایم سی کو پارک بحال کرکے شہریوں کیلئے کھولنے کی ہدایت

عدالت نے پارک کی حدود میں قائم شادی ہال اور دکانیں مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ‏فوج کو جو زمہ داری دی گئی ہے وہ اپنا کام کرے، انتظامیہ کنٹرول کے ایم سی کو دے کر جھولے فوج کو واپس کردے۔

‏فوج وہ کام کرے جو آئین نے اس کے ذمے لگایا ہے، تجاوزات کی زمین کراچی میونسپل کارپوریشن کو واپس کریں،آپ اپنے ادارے کو شرمندہ کر رہے ہیں، فوج ایک مقدس فریضہ اور اعلی درجے کا پیشہ ہے، ہم اپنا کام کررہے ہیں فوج اپنا کام کرے۔